Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے کیلئے تحفہ دینے کے بعد بمرا کا شاہین کیلئے پیغام

بمرا کے گھر 4 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی
شائع 11 ستمبر 2023 12:24pm
اسکرین گریب / ایکس اکاؤنٹ
اسکرین گریب / ایکس اکاؤنٹ

حال ہی میں والد کے رتبے پر فائز ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرجسپریت بمرا نے ایکس پر شاہین شاہ آفریدی کے نام پوسٹ میں اظہار تشکر کیا ہے۔

گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران شاہین نے بمرا کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا۔

جسپریت بمرا کے گھر 4 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے فوری بعد وہ اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کیلئے بھارت واپس چلے گئے تھے۔

تحفہ دینے والے شاہین نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بمرا کو مبارکباد کے ساتھ ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ، ’ہم میدان میں لڑتے ہیں لیکن اس سے باہر ہم ایک عام انسان ہیں‘۔

اسی پوسٹ کے جواب میں بمراہ نے شاہین شاہ کی جانب سے بیٹے کیلئے تحفہ دینے کو ایک خوبصورت اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اور فیملی اس محبت کیلئے شکر گزار ہیں۔

پاک بھارت میچ آج ریزرو ڈے پرپھرکھیلا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارت نے چوبیس اعشاریہ ایک اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 56 اور شبمن گل نے 58رنز بنائے، دونوں کی وکٹیں شاداب اور شاہین نے حاصل کیں۔

بارش کے باعث کھیل روکے جانے تک کے ایل راہول 17 اور ویرات کوہلی 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

PCB

Shaheen Shah Afridi

ASIA CUP 2023

Jasprit Bumrah