Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔
شائع 11 ستمبر 2023 09:34am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

درخواست ضمانت پرسماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کی۔

پرویزالٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔

وکیل پرویزالٰہی کی جانب سے پرویزالٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی۔

عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی ۔

ATC

اسلام آباد

Pervaiz Elahi