Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھٹھہ: کار اور ٹرک میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد چل بسے

مرنے والوں میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل
شائع 11 ستمبر 2023 08:38am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو سجاول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا۔

sindh

Road Accident