Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 10 ستمبر 2023 09:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہِ پر مسافرپور کے مقام پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا۔

حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے۔

حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بلوچستان

traffic accident

qila saif ullah