Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوگرملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے

پنجاب حکومت اور شوگر ملزمالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 06:57pm

پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر 3 روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت سینٹرز، ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں چینی فروخت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

سوات، ملاکنڈ میں شوگرمافیا کیخلاف کارروائی، چینی کی ساڑھے 34 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا۔

punjab

sugar price