Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ:موٹروے پر بس الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق

حادثہ تیزرفتاری اوراوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا
شائع 10 ستمبر 2023 09:01am

شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق 57 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔

زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں، جبکہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Road Accident