Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ماں باپ سرعام قتل، دو سالہ بچہ فیڈر تھامے لاشوں کے پاس کھڑا رہا

مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 11:43pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی الیون میں کیش اینڈ کیری نامی سُپر اسٹور کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ کی گئی، نشانہ ایک جوڑا تھا جس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان تو فرار ہوگئے لیکن پیچھے دو لاشیں اور روتا بلکتا بچہ چھوڑ گئے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ذاتی تنازعہ پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا۔

مقتولین کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی تھا جو فائرنگ سے محفوظ رہا، لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس کی دنیا ہی اجڑ گئی ہے، اس کے سر پر سے دست شفقت چھین لیا گیا ہے۔

دو سال کا معصوم سا بچہ اپنے والدین کے لاش کے پاس ہاتھ میں فیڈر لیے کھڑا روتا رہا۔ جسے دیکھنے والوں کے دل بھی بھر آئے۔

کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

firing

اسلام آباد

islamabad police