Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

56 سال کی عمر میں بھی اکشے کمار کی بہترین فٹنس کا راز کیا ہے؟

اداکار حال ہی میں ہندوستانی شہریت سے نوازے گئے ہیں
شائع 09 ستمبر 2023 03:37pm
تصویر: آؤٹ لُک انڈیا
تصویر: آؤٹ لُک انڈیا

ورسٹائل اداکاری سے اپنی منفرد شناخت قائم کرنے والے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اداکارکی زندگی کے شب وروز سخت محنت اور جدوجہد سے بھرے ہوئے ہیں۔ اس عمرمیں بھی اداکار کی بہترین فٹنس ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔

فٹ رہنے کا راز بتانے والے اکشے کمارکے مطابق ان کے دن کا آغاز صبح کے تین یا چار بجے ہوتا ہے اور شام چار بجے فلم کے سیٹ سے نکل جاتے ہیں۔

باقاعدگی سے ورزش، صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا، اوراپنے آرام کا خیال رکھنا اکشے کمار کو فٹ رہنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جب مادھوری ڈکشٹ کو یہ بولڈ سین کروانے سے انکار پرفلم چھوڑنے کا کہا گیا

ایل ای ڈی ٹی وی کے بعد اب پیش خدمت ہے ’ایل ای ڈی لہنگا‘

بین الاقوامی فیسٹیول تھیٹر فیسٹیول، دیکھیں اور ساتھ ہی سیکھیں بھی

اکشے کمار کی بیک وقت 7 فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، 6 اکتوبر کو ان کی پہلی فلم ”مشن رانی گنج“ ریلیز ہوگی۔ فلم میں مرکزی کردار پرینیتی چوپڑا نے ادا کیا ہے۔

چونکہ اداکار کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، اس لیے ناقدین انہیں بالی ووڈ کا سب سے بڑا اور کامیاب اداکار قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار شہریت ملنے کے بعد بھارتی شہری بن چکے ہیں۔

Akshay Kumar

birthday

lifestyle

fitness