Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پراسیکیوٹر جنرل نیب عمران خان کیخلاف ریفرنسز کی منظوری دیے بغیر عہدے سے مستعفی

پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا، ذرائع
شائع 09 ستمبر 2023 01:20pm
پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

اسلام آباد: پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) سید اصغر حیدر قبل از وقت عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کو استعفی بھجواتے ہوئے انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کا استعفی 12 ستمبر سے قبل قبول کیا جائے۔

واضح رہے کہ پروسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت فروری 2024 کو مکمل ہونا تھی۔

سید اصغر حیدر نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ کے ریفرنسز کی منظوری دینا تھی تاہم پراسیکیوٹر جنرل کے استعفے کے بعد یہ معاملہ التوا میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب ترامیم سے کن افراد نے فائدہ اٹھایا، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

آصف زرداری سمیت دیگر افراد کیخلاف 4 ریفرنسز نیب کو واپس

پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر کر سکتا نہ ہی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پوگا جب کہ کیسز کی منظوری بھی نہیں ہوسکے گی۔

نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کے لئے بھی پراسیکوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔

NAB

اسلام آباد

Toshakhana

190 million pounds scandal

Asghar Haider