نیب کک بیکس تحقیقات: محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی کک بیکس کی تحقیقات میں سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کے ساتھ مل کر غیر قانونی اسکیمیں منظور کرائیں اور کک بیکس کے لئے من پسند کانٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں، انہوں نے شریک ملزمان سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کرا کر فوائد حاصل کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
نیب رپورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، کک بیکس کے الزامات
مونس الٰہی کرپشن ،منی لانڈرنگ میں ملوث، والد کے عہدے کا غلط استعمال کیا، نیب رپورٹ
واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور احتساب عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔
Comments are closed on this story.