Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان مراکش کی ہر ممکن مدد کرے گا، نگراں وزیراعظم کا زلزلے پر اظہار افسوس

مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت و عوام کے ساتھ ہیں، انوار الحق کاکڑ
شائع 09 ستمبر 2023 12:01pm
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا اور مراکش حکومت و عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت و عوام کے ساتھ ہیں اور پاکستان ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ مراکش (Morocco) میں 6 اشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 632 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے باعث متعدد قدیم عمارتیں اور رہائشی مکانات زبین بوس ہونے کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

earthquake

Morocco

anwar ul haq kakar

X Twitter

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

morocco earthquake