Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر میں تھانوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری

نگراں وزیراعلیٰ کی فوری ریلیف کیلئے کرایہ پر بلڈنگ لے کر نئے تھانے قائم کرنے کی ہدایت
شائع 09 ستمبر 2023 11:30am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجا ب بھر میں تھانوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی پنجاب نے تھانوں کی اپ گریڈیشن و ڈیزائن، ڈولفن پولیس اور پولیس رسپانس یونٹ کے امور پربریفنگ دی۔

اپ گریڈ کیے جانے والے تھانوں میں بہترین معیار کے فرنٹ ڈیسک، انویسٹی گیشن روم، ویٹنگ ایریا اور واش رومز ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری ریلیف کے لئے کرایہ پر بلڈنگ لے کر نئے تھانے قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئے تھانے بنانے میں بہت وقت اور پیسہ لگے گا، اس لیے ضرورت کے مطابق کرائے پر بلڈنگ لے کر پولیس اسٹیشن بنائے جائیں، تھانوں میں سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں اور فرینڈلی ماحول مہیا کیا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک کی ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو یونیفارم میں ہونا چاہیے۔

lahore

Punjab police

police station

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi