Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ ریزرو ڈے: کوچز کے تحفظات کے باوجود سری لنکا اور بنگلا دیش رضامند

ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز ریزرو ڈے پر رضامندی ظاہر کی
شائع 09 ستمبر 2023 10:07am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھنے پربنگلہ دیش اورسری لنکا کے ہیڈ کوچزنے اپنے تحفظات کا اظہارکیا ، تاہم بعد میں ان کے بورڈز کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی۔

ایشیا کپ کے سُپرمرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا 10 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا تاہم سری لنکا میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز اس اہم میچ میں بارش کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

بارش کی صورت میں پاک بھارت میچ ریزرو ڈے 11 ستمبرکو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے بارش کی پیشگوئی کے بعد اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھاجس کے بعد بالآخر اے سی سی کی جانب سے ریزرو ڈے کی منظوری دی گئی۔

اس خبرکے بعد بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اوربنگلادیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھااس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

بنگلادیش کے ہیڈ کوچ نے جمعہ کو پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایشیا کپ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ایشیا کپ کھیلنے والے تمام ممالک کی نمائندہ ہے، یہ فیصلہ کسی اور وجہ سے لیا گیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے اس حوالے سےکوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم بھی چاہیں گے کہ میچ کے دوران بارش ہوجانے پرہمیں بھی ریزرو ڈے ملے۔ میں مزید کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل فیصلہ کرچکی ہے، البتہ اگر وہ ہم سےکوئی مشاورت کرتے تو ہم اپنی رائے ضروردیتے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کی وضاحت

بعد ازاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ایکس پوسٹ میں وضاحتی بیان دیا گیا کہ ، ’پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل اور تمام ٹیموں کی رضامندی سے کیا گیا ہے۔

بی سی بی نے کہا کہ ے کہا ایشیا کپ کی پلیئنگ کنڈیشنزازسر نو مؤثربنائی گئی ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کم وبیش یہی وضاحت دی گئی۔

پاک بھارت میچ

اگرسپُرفور مرحلے کا 10 ستمبرکو کھیلا جانے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہواتو 11 ستمبر کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پر روکا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں ایشیا کپ کے سُپرفورمرحلے کے میچز آج 9 ستمبرسے کھیلے جائیں گے جس کیلئے پاکستان، سری لنکا اوربنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو پہنچ چکی ہیں۔

اس سے قبل پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلاجانے والا پاک بھارت میچ بھی بارش کی نذرہوگیا تھا، بھارت نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بارش کے سبب گرین شرٹس بیٹنگ نہیں کرسکے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

ایشیا کپ کا 17 ستمبر کیلئے شیڈول فائنل بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Sri Lanka

ٰIndia

ASIA CUP 2023