Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فٹ پاتھ پر کھڑے افراد کو کچلنے والا ٹینکر ڈرائیور گرفتار

حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 02:03pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی میں کورنگی سنگرچورنگی کے قریب ٹینکر نے فٹ پاتھ پر کھڑے افراد کوکچل دیا۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

حادثہ ٹینکر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے، جبکہ ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد ایک ہی علاقے کے رہائشی اور نجی کمپنی کے ملازم تھے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت بھی کمپنی کا گیٹ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار ٹینکر نے اچانک ان کو کچل دیا۔

لواحقین نے مزید کہا کہ حادثے کے نتیجے میں سلیم اور سعید جاں بحق ہوئے اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سعید گھر کا واحد کفیل تھا اور لانڈھی کا رہائشی تھا۔

حادثے میں زخمی عمر اور زین کی حالت بھی تشویشناک ہے ، واقعے کی قانونی کاروائی چاہتے ہیں اور ٹینکر ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔

karachi

Road Accident