Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراکش میں 6.8 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرگئی، سیکڑوں عمارتیں زمین بوس

زلزلے کے مرکز کے قریب مراکش شہر منہدم ہوگیا
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 10:13pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز
تصویر: الجزایرہ
تصویر: الجزایرہ
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

مراکش میں 6.8 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا یے جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کئی شہروں میں مکانات اور عمارتیں گر گئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاک کا سلسلہ جاری ہے، لوگ خوف و ہراس ہکی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ساڑھے 18 کلو میٹر زیر زمین آیا، زلزلہ ہائی اٹلس کے پہاڑوں میں آیا، زلزلے کے مرکز کے قریب مراکش شہر منہدم ہوگیا ہے۔

زلزلے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر مراکش کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور مقامی ٹیلی ویژن نے ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں پر ملبے کے ساتھ گرے ہوئے مسجد کے مینار کی تصاویر بھی دکھائی ہیں۔

مراکش میں ہی ایک مدینہ نام کا تاریخی شہر ہے، وہاں سرخ رنگ کی تاریخی عمارتیں ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اس شہر سے بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

عرب العربیہ نیوز چینل نے نامعلوم مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ زلزلے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں پرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ زلزلے کے جھٹکے الحوز، اور رزازات، مراکش، ازیال، چیچوا اور ترودانت صوبوں میں آئے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع پہاڑی گاؤں اسنی کے رہائشی نے بتایا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب زیادہ تر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مراکش کے جیوفزیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔

اگھل، ایک پہاڑی علاقہ ہے جس میں چھوٹے کاشتکاری دیہات ہیں، مارکیچ کے جنوب مغرب میں تقریباً 70 کلومیٹر ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے بعد آیا۔

مراکش میں 2004 میں آنے والے زلزلے کے بعد سے یہ سب سے مہلک زلزلہ ہے جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مراکش کو نقصان

ایک رہائشی عید واعزیز حسن نے بتایا کہ مراکش میں پرانے شہر میں کچھ مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور لوگ ملبے کو ہٹانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں جبکہ وہ بھاری سامان کا انتظار کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے عینی شاہدین کے مطابق اگھل سے تقریبا 350 کلومیٹر شمال میں واقع رباط اور اس کے مغرب میں 180 کلومیٹر دور ساحلی قصبے امسوآن میں بھی لوگ شدید زلزلے کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے۔

earthquake

Morocco

morocco earthquake