ڈالر مزید نیچے جائے گا اب 300 سے اوپر نہیں ہوگا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں پی آئی اے کی نجکاری اور خسارے میں چلنے والے اداروں کو فروخت کردیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اقدامات سے عوام اور کاروباری طبقے کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کے حوالے سے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈالر مزید نیچے جائے گا اب 300 سے اوپر نہیں ہوگا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اسکی مثال نہیں ملتی، بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں پر اب ظلم برداشت نہیں ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، نگراں حکومت پر لوگوں کا اعتماد بحال ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملک میں بڑی سرمایہ کاری ہونے کی بھی نوید سنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری آرہی ہے، ملک کی معیشت اب مضبوط ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed on this story.