Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ جڑانوالہ: جوڈیشل کونسل کے قیام پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

موجودہ طریقہ کار سے کرسچئیین کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں، درخواستگزار کا مؤقف
شائع 08 ستمبر 2023 12:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 روز میں درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کونسل کے قیام کے لئے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے، تحقیقات کے لئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار سے کرسچئیین کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں، لہٰذا عدالت بروقت اور فوری انصاف کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 روز میں درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

punjab

Lahore High Court

Jaranwala Incident

Judicial Council