Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں: امامت کے تنازع پرفائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 12:59pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بنوں کے علاقے گلا خیل داؤد شاہ میں مسجد امامت کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ گلا خیل داؤد شاہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، لاشوں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عشاء کی نماز کے وقت امام مسجد چھٹی پر تھے تو اس دوران فریقین میں نماز پڑھانے پر تنازع ہوا۔

جاں بحق افراد میں ایک شفقت اللہ نامی پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جوکہ کمشنر بنوں ڈویژن کے اسکواڈ میں تھا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Bannu