Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججز کو بلاسود 36 کروڑ روپے کے قرضے دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ججز کو بلا سود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، درخواستگزار
شائع 08 ستمبر 2023 09:40am
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

عدالت عالیہ کے 11ججز کو بلا سود 36کروڑ روپے کے قرضے کی منظوری کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو بلا سود 36 کروڑ روپے کے قرضے کی منظوری کا فیصلہ شہری مشکور حسین کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فنانس سمیت دیگر فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ججز کو بلا سود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے کیونکہ ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کر رہے ہیں۔

درخواستگزار نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ نگراں حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی، لہٰذا عدالت ججز کو قرضے دینے کی منظوری کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام بھی معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کیے یہ قرض واپس کریں گے۔

lahore

Lahore High Court

Judges Loan