Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو وقت کما کر ایک وقت کھانے والے بجلی کے بل کیسے دیں؟

اداکارہ علمہ جعفری بھی بجلی کے مہنگے بل پر بول پڑیں
شائع 08 ستمبر 2023 12:06am

ملک میں آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی پریشان ہوگئے۔

بجلی کی اضافی قیمتوں اور مہنگائی پر شوبز فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں آواز بلند کررہے ہیں ۔

اداکارہ علمہ جعفری نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ دو وقت کما کر ایک وقت کھانا کھاتے ہیں وہ بجلی کے بھاری بل کیسے ادا کریں؟

علمہ جعفری نے مشہور ڈرامہ پری زاد میں اداکاری کرکے مقبولیت حاصل کی تھی تاہم ان دنوں وہ سید ساجد حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’’میرے سپنے‘‘ میں نظر آرہی ہیں ۔

اس قبل بھی اداکارہ جویریہ سعود ، ماورا حسین زارا نور عباس ، محب مرزا ، نادیہ خان ، ندا یاسر اور سعدیہ امام سمیت دیگر شوبز شخصیات بجلی کی اضافی بل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں احتجاج کرچکے ہیں ۔

حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ میں تین ہفتے کیلئے تھائی لینڈ میں موجود تھی اور گھر پر کوئی نہیں تھا لیکن اس کے باوجود 75 ہزار روپے کا بل آیا ہے۔

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ اگست میں ان کی فیملی آدھے مہینے گھر میں تھی ہی نہیں پھر بھی بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا

Ilma Jaffri