Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: حضرت داتا گنج بخش کے عرس کا آخری روز، صدر مملکت کی حاضری

ڈاکٹر عارف علوی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
شائع 07 ستمبر 2023 11:20pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کا آخری روز عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے بھی مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

حضرت ابو الحسن علی بن عثمان المعروف داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو اسی ویں عرس کی تقریبات کے آخری روز بھی دور دراز علاقوں سے زائرین کی آمد جاری رہی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی داتا دربار پہنچے۔ مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

عرس کے موقع پر دربار میں لنگر کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔

تقریبات کے آخری روز نماز عشا کے بعد خصوصی دعا کی جاتی ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔

دربار کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ راستوں پر ایک سو پچپن سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔

lahore

President Arif Alvi

lahore police

Data Darbar