Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا صارفین ’پاکستانی ایشوریا رائے‘ پر دل ہار بیٹھے

وہی بڑی بڑی ابر آلود آسمان سی سرمئی آنکھیں، وہی تیکھے نین نقش اور وہی مشرق تا مغرب پھیلی کھلتے گلاب جیسی مسکراہٹ۔
شائع 07 ستمبر 2023 06:05pm

بالی ووڈ کی حسین ترین اداکارہ ایشوریا رائے کے پاکستانی ورژن نے سوشل میڈیا پر تباہی مچا رکھی ہے، وہی بڑی بڑی ابر آلود آسمان سی سرمئی آنکھیں، وہی تیکھے نین نقش اور وہی مشرق تا مغرب پھیلی کھلتے گلاب جیسی مسکراہٹ۔

دیکھنے والوں کا معلوم نہ ہو کہ کنول چیمہ، ایشوریا کی ہم شکل ہیں تو شاید کوئی پہچان بھی نہ پائے۔

بولی وڈ اسٹار اور سابقہ مس یونیورس ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی خاتون کنول چیمہ نے سوشل میڈیا صارفین کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں۔

کنول چیمہ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں ان کی امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے سے ہوبہو مماثلت حیرت انگیز ہے۔

سوشل میڈیا پر کنول چیمہ کے حسن کی تعریفوں کے پُل بھی باندھے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ساڑھے 4 لاکھ روپے کمانے کیلئے آپ کو بس نیند کے مزے لوٹنے ہیں

لیکن آخر یہ خاتون ہیں کون؟

کنول چیمہ کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ ”مائی امپیکٹ میٹر“ کی بانی اور پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پہلی خاتون انجینئر ہیں۔

آسٹریلیا سے تعلیم یافتہ کنول چیمہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کمپنی کی واحد خاتون انجینئر اور ڈائریکٹر رہی ہیں۔

کنول چیمہ ”مائی امپیکٹ میٹر“ نامی ایک آن لائن پلیٹ فارم چلا رہی ہیں جو شفاف، قابل بھروسہ اور مساوی عطیہ کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

لیکن انہوں نے ایشوریا سے مماثلت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

وائرل ویڈیو میں، رپورٹر کو کنول سے یہ پوچھتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’ایشوریا رائے سے موازنہ کرنا کیسا لگتا ہے؟‘

مزید پڑھیں: ریمو ڈی سوزا اور نورا فتیحی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

جس کے جواب میں کنول نے اعتراف کیا کہ ان کا اکثر بالی وڈ سپر اسٹار سے موازنہ کیا جاتا ہے لیکن وہ اس موازنہ کو بالکل پسند نہیں کرتیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کنول ایشوریا سے مشابہت رکھتی ہیں، جس طرح سے وہ سیاہ آئی لائنر سے اپنی آنکھوں کا خاکہ پیش کرتی ہیں وہ بھی بالکل اسی طرح ہے جیسے ایشوریا اپنی آنکھوں پر پسند کرتی ہیں۔

Aishwarya Rai

Doppelganger

Kanwal Cheema