آسمان پر عجیب وغریب مخلوق کی پرواز سے خوف وہراس
آسمان پرایک حیرت انگیز مخلوق کے نمودار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کو ہزاروں بار لوگ شئیر کرچکے ہیں۔
العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل کلپ میں لوگ آسمان کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ ایک گھوڑے کی شکل جیسی مخلوق اور ایک پرندے کی طرح نظرآنے والی مخلوق نظر آرہی ہے۔
اس ویڈیو کلپ کو دیکھنے والوں نےسوشل میڈیا صارفین میں خاصا خوف پیدا کیا کہ آخر یہ عیجیب وغریب مخلوق کا ماجرا کیا ہے۔
کئی کلپس پر مشتمل اس ویڈیو میں لوگوں کو آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ایک بار گھوڑے کی شکل میں اور دوسری گاڑی یا پرندے کی شکل میں عجیب و غریب چیزیں نمودار ہوئیں۔
تاہم حقیقت بالکل مختلف ہے، اورایسی اشیاء کا کوئی وجود نہیں پایا جاتا۔
دراصل یہ آرٹ ورک ہے، جس کے جعلی ہونے کا انکشاف فرانس پریس نے کلپ کے واٹر مارک کو تلاش کرنے کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ وائرل ہونے والے کلپ کو پہلی مرتبہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی تخلیق کار نے شائع کیا تھا، جسے احمد ابوحسیرہ کہا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.