ملک بھر میں کاروبار اور دکانیں مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز
اسلام آباد: ملک بھرمیں تجارتی مراکز ایک بار پھر جلدی بند کرنے کے لئے تجویز تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی، کاروبار جلدی بند کرنے کے لیے موسم سرما کا ٹائم فریم مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 تک مغرب کے وقت کاروبار بند کر کے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔
ذرائع پٌاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے کاروبار جلد بند کرنے کی تجاویز چاروں صوبوں کو بھجوادی ہیں، صوبے متعلقہ چیمبرز اور کاروباری تنظیموں سے مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
توانائی بچت پلان: ملک بھر میں دکانیں، کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے بھی توانائی بچت کے لئےئ دکانیں اور کاروبار جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ڈی ایم حکومت کاروبار جلدی بند کروانے پر عملدرآمد نہیں کروا سکی تھی۔
Comments are closed on this story.