Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ: سُپر فور کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان ٹیم کولمبو روانہ

قومی ٹیم کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں بھی کولمبو روانہ ہوئیں
شائع 07 ستمبر 2023 12:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شرکت کے لئے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے کولمبو کے لئے اڑان بھرلی۔

لاہور کے مقامی ہوٹل سے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچیں جہاں سے تینوں ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو کیلئے روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اپنا دوسرا سُپر فور مرحلے کا میچ دس ستمبر کو کولمبو میں روائتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ تیسرے میچ میں چودہ ستمبر کو سری لنکا کے مد مقابل آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ سُپر4: نسیم شاہ کے میدان سے باہر جانےکا الزام اُروشی روٹیلا کے سر

بی سی بی کی تجاویز مسترد، ایشیا کپ کے بقیہ تمام میچز کولمبو میں کرانے کا فیصلہ

ٹورنامنٹ کا فائنل دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Colombo

ASIA CUP 2023