Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے اسپیشل یونٹ کے قیام کا حکم

اسپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
شائع 07 ستمبر 2023 12:18pm
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے اسپیشل یونٹ کے قیام کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سیالکوٹ میں زیادتی کا شکار خاتون کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں اسپیشل یونٹ کے قیام کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے باوجود متعدد اسپیشل یونٹ قائم نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر 24 گھنٹے میں 3 خواتین سے جنسی زیادتی

گوجرانوالہ، ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان پکڑے گئے

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے، بچوں کےکیسز میں بھی خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔

rape cases

punjab

Lahore High Court

Special Units