Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کابینہ اجلاس میں خفیہ لفافے پر دستخط کا کہا گیا، ثانیہ نشتر190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گواہ بن گئیں

ثانیہ نشتر اور امین اسلم نے نیب کمبائنڈ انوسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروا کر روانہ
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 02:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نینشل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی نیب تحقیقات میں ثانیہ نشتر اور امین اسلم بھی نیب راولپنڈی میں بطور گواہ پیش ہوگئے۔

ثانیہ نشتر اور امین اسلم نے نیب کمبائنڈ انوسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروا کر روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب ثانیہ نشترکی نیب راولپنڈی میں بطورگواہ پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ثانیہ نشتر سے ایک گھنٹے پوچھ گچھ کی اور رقم منتقلی کے حوالے سے سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر نے نیب کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شہزاد اکبرنے خفیہ لفافہ دکھایا اور ہمیں کہا گیا کہ بس دستخط کردیں۔

واضح رہے کہ نیب پی ٹی آئی دور کے تمام کابینہ ممبران کے بیانات ریکارڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نیب میں پیش ہو کر عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب بھی دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، اعظم خان نے عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی انکوائری بند ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اعظم خان نے اپنے بیان میں 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق پہلے سے موجود دستاویزات کی تصدیق کی اور بتایا جو رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں آئی ان سارے معاملات میں وہ عینی شاہد ہیں۔

pti

NAB

Sania Nishtar

nab rawalpindi

190 million pounds scandal

amin aslam