Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دُنیا کی ٹاپ 5 میک اپ برانڈز کون سی ہیں

خواتین کیلئے بڑا مسئلہ لاتعداد برانڈزمیں سے بہترین کا انتخاب ہے
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 03:23pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ میک اپ اور خواتین کا تعلق اٹوٹ ہے، اچھا دکھنے کی خواہشمند خواتین میک اپ برانڈز کے معیار کو لے کر خاصا فکر مند بھی رہتی ہیں۔

اگر یہ کہا جائے کہ میک اپ برانڈز پر خواتین سب سے زیادہ پیسے خرچ کرتی ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

خواتین کے لیے سب سے بڑا مسئہ یہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں موجود لاتعداد برانڈزمیں سے کس کا انتخاب کیا جائے جومعیاری ہونے کی بناء پر ان کی جلد کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائے۔

میک اپ انڈسٹری کی بہت سے ٹاپ برانڈزہیں جو خوبصورت، اعلی معیار اور پر دیرپا نتائج دیتی ہیں۔

یہاں خواتین کی رہنمائی کیلئے چند چھوٹی سی میک اپ برانڈز بتائی گئی ہیں۔

بوبی براؤن(Bobbi Brown)

بوبی براؤن کاسمیٹکس کمپنی بوبی براؤن نامی پیشہ ور میک اپ آرٹسٹ نے بنائی تھی۔ عالمی شہرت یافتہ میک اپ برانڈ کئی دہائیوں سے مشہورہے اور اب بھی سب سے زیادہ قابلِ اعتماد برانڈز میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:

کیا دلہن وضو کی جگہ تیمم کرسکتی ہے، اور کیا میک اپ پر وضو ہو جاتا ہے؟

دلکش آئی میک اپ سے آنکھوں کو چار چاند لگانا سیکھیں

کیا آپ بھی میک اپ صاف کرتے وقت یہ غلطیاں کرتی ہیں؟

یہ برانڈ خواتین میں بہت زیادہ مقبول ہے، بوبی براؤن خواتین کو اپنی مصنوعات کے استعمال سے اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔

میک(Mac)

1984 میں اپنی تخلیق کے بعد سے ہی یہ برانڈ دنیا بھر میں معروف میک اپ برانڈز میں سے ایک رہا ہے۔

کچھ بہترین پروڈکڑس کیلئے مشہور ہونے کے علاوہ میک کو ٹاپ تھری میک اپ برانڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ان کے تقریبا 500 اسٹور ز بھی ہیں۔

عربن ڈَیکے(Urban Decay)

1996 ء میں قائم ہونے والا اربن ڈِکے ایک عالمی شہرت یافتہ امریکی کاسمیٹکس اور میک اپ برانڈ ہے۔

ان کی مصنوعات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس برانڈ کو ہر عمر کی خاتون خرید سکتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ان کی برانڈز کی قیمت تھوڑی زیادہ ہے لیکن معیار میں کوئی شک نہیں ہے۔

نارس کاسمیٹکس(NARS Cosmetics)

یہ ایک فرانسیسی کاسمیٹکس اور جلد کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ہے جس کا آغاز 1994 میں خواتین کو میک اپ کے شعبے میں بااختیار بنانے کے ارادے سے ہوا تھا۔

آج بھی یہ برانڈ اس مشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور لوگوں کو اپنی قدرتی خوبصورتی کو بڑھانے کا طریقہ سکھاتا ہے۔

بہت سے میک اپ ہاؤسز کی طرح اس برانڈ کا آغاز ایک بہت چھوٹی کمپنی کے طور پر ہوا تھا، لیکن آج یہ بہترین میک اپ برانڈز اور ملٹی ملین ڈالر کمپنی میں سے ایک ہیں۔

ایسٹی لاڈر(Estée Lauder)

ایسٹی لاؤڈر ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو جلد کی دیکھ بھال، خوشبو اور میک اپ کی شاندار مصنوعات پیش کرتی ہے۔ 1946 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی دنیا بھر میں سرِفہرست ہے اور سب سے مشہور کاسمیٹکس کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کے میک اپ کا معیار بہت سے دوسرے میک اپ برانڈز کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔

ایسٹی لاؤڈرکا اسٹور دنیا کے تقریبا ہر ملک میں پایا جا تا ہے۔

پاکستان

Women

Makeup

makeup brands

top brands