Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 07 ستمبر 2023 02:06am

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا جس میں خودکش جیکٹ، دستی بم، دھماکا خیزمواد سمیت دیگر سامان شامل ہے۔

quetta