Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کتابوں کی دکان پر ڈکیتی، مزاحمت پر باپ بیٹا قتل

کورنگی نمبر دو پر کتابوں کی بڑی دکان نشانہ بنی
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 06:43am

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو میں کتابوں کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، باپ کی شناخت 70 سالہ محمد حسن اور بیٹے کی شناخت 37 سالہ اسد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کوانڈس اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم دونوں باپ بیٹا جان کی بازی ہار گئے ۔

باپ اور بیٹے کی کورنگی میں تین منزلہ بک شاپ تھی جہاں متعدد ملازم کام کرتے تھے ۔

پولیس کے مطابق تین ملزمان ڈکیتی کے لیے آئے تھے جن میں سے دو ملزمان شاپ کے اندر آکر کیش کاؤنٹراور لاکر کو خالی کرنے لگے اسی دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Karachi Crime

Karachi Firing