Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ماسٹر پلان کیس: ’پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا‘

فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروایا جائےگا، سہیل ظفر
شائع 06 ستمبر 2023 07:26pm
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروانے کی اسٹیج پر ہوں گے۔ عثمان بزدار کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔

مزید پڑھیں

اٹک جیل میں عمران خان کو نیند نہیں آتی، وکیل

پرویز الہیٰ کی بازیابی: عدالت نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار دیدی

پرویز الٰہی کی گرفتاری پرچیف کمشنر، ڈی پی او اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس

سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ان کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروایا جائےگا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Farah gogi

DG Nab

Suhail Zafar Chattha

Lahore Master Plan case