Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کی شفاف کوریج کیلئے غیر ملکی مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ضابطہ اخلاق بھی تیار کرلیا گیا۔
شائع 06 ستمبر 2023 07:12pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا، جن کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کرتے ہی غیرملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ عام انتخابات میں بھی انتخابات کا شیڈول جاری کرکے دعوت نامے بھجوائے گئے تھے۔

یر ملکی مبصرین کے لیے خصوصی سیکیورٹی فیچرز والے کارڈز بھی تیار کیے جائیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تک رسائی دی جائے گی۔

غیر ملکی مبصرین ووٹوں کی گنتی کا شفاف عمل اور رزلٹ کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔

International Media

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023