Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانیوں نے دبئی میں ہزاروں کمپنیاں رجسٹرڈ کرا لیں

تیسرے نمبر پر آگئے، بھارتی پہلے نمبر پر ہیں
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 10:35pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی چیمبر آف کامرس میں 3,395 نئی کمپنیوں نے شمولیت اختیار کی، جس کے بعد پاکستان رجسٹرڈ کمپنیوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

دبئی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق، یہ اضافہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ تھا، چیمبر میں پاکستانی کمپنیوں کی کل تعداد 40,315 تک پہنچ گئی ہے۔

دبئی چیمبر آف کامرس، دبئی چیمبرز کی چھتری تلے کام کرنے والے تین چیمبرز میں سے ایک ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہندوستان نے 6,717 نئی ہندوستانی ملکیتی کمپنیوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: روپیہ تگڑا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوگیا

دریں اثنا، متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے، جس کی 4,445 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

مزید پڑھیں: ڈالراسمگلرز، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھ گئی

دوسرے ممالک جن کی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے ان میں مصر بھی شامل ہے، جس کی 2,154 نئی کمپنیاں چیمبر میں شامل ہوئیں۔

چین بھی نئے چیمبر ممبران کے لیے سرفہرست قومیتوں میں شامل تھا جس کی 2023 میں 664 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔

dubai

Chamber of Commerce