Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹک ٹاک کے ’پاکوئی چیلنج‘ نے 14 سالہ طالبعلم کی جان لے لی

آج کل ون چپ چیلنج ٹک ٹاک پرکافی وائرل ہورہا ہے
شائع 06 ستمبر 2023 03:36pm
ہلاک ہونیوالا نوجوان ہیرس وولوبہ
ہلاک ہونیوالا نوجوان ہیرس وولوبہ

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر وائرل مصالحے دار چپس کھانے کا چیلنج پورا کرنے میں 14 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا۔ جمعہ کے روز دسویں جماعت کا طالبعلم مبینہ طور پر ’ون چپ چیلنج‘ میں حصہ لینے کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

آج کل ون چپ چیلنج ٹک ٹاک پرکافی وائرل ہورہا ہے جس میں ’پاکوئی‘ نامی کمپنی کی مصالحے دار چپس کھانا ہوتا ہے۔

مذکورہ کمپنی لوگوں کو چیلنچ کرتی ہے کہ وہ ان کے اس اسنیک کو کھانے کے بعد مرچوں کا اثر ختم کرنے کے لیے خود کو دوسری چیز کھانے سے روکیں۔

اس چیلنج کا مقصد صرف آپ کی صلاحیتوں کا امتحان لینا ہے۔ چیلنج کے بارے میں کسی کوکیا معلوم تھا کہ وہ ایک انسان کی جان کا دشمن بن جائے گا۔

ہیرس نامی طالب علم جس کی عمر 14 سال ہے، اسکول میں دوستوں نے اس کو چیلنج کیا تھا، جسے اس نے قبول کرلیا تھا اور مرچوں سے بھرے چپس کھانے کے بعد اس کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا۔

طالب علم کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پران کو اسکول کی جانب سے فون آیا جس کے بعد وہ اسے گھر لے آئیں۔ ہیرس نے کچھ دیر بعد خود کو بہتر محسوس کرنا شروع کردیا تھا۔

والدہ نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر باسکٹ بال کھیلنے جانے کا ارادہ کرہی رہا تھا کہ طبیعت پھر خراب ہونے پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

TikTok

USA

One Chip Challenge