Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

تاریخی عمارتوں کی بحالی پر امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، نگران وزیراعلی پنجاب
شائع 06 ستمبر 2023 01:56pm
تصویر:  نگران وزیراعلی پنجاب/  ایکس  اکاؤنٹ
تصویر: نگران وزیراعلی پنجاب/ ایکس اکاؤنٹ

لاہور میں نگران وزیراعلی پنجاب سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں زراعت، سیاحت، تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پربات چیت ہوئی۔

اس موقع پرمحسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت کے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کیلیفورنیا کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

USA

mohsin naqvi

US Ambassador Donald Bloom

Caretaker CM Sindh