Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

رضوانہ کے سر کی پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن جمعے کو ہوگا

میڈیکل بورڈ نے بچی کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا
شائع 06 ستمبر 2023 01:22pm
تصویر/  سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

سرگودھا میں سابق سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سر کی پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن جمعے کو ہوگا۔

تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا علاج جنرل اسپتال لاہور میں جاری ہے۔ سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم پروفیسر ڈاکٹر رومانہ کے مطابق رضوانہ کی حالت اب بہت بہتر ہے۔

پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن جمعے کے روز بچی کے بقیہ سر پر اسکن گراف لگا کر کیا جائے گا۔ آج میڈیکل بورڈ کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں بچی کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

ڈاکٹرزکے مطابق بچی کے پلاسٹک سرجری سیشنز کے بعد آرتھوپیڈک سرجنز معائنہ کریں گے تاکہ بازوؤں کے فریکچر سے متعلق آپریشن کا فیصلہ کیا جائے۔

lahore

rizwana