Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اسکول پرنسپل اور ٹیچرکا طالب علم پر بیہمانہ تشدد، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی

اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 05:14pm
آرٹ ورک آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک آج ڈیجیٹل

لاہورکے علاقے سمن آباد میں اسکول پرنسپل اور ٹیچر نے طالب علم پر بیہمانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں بچے کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقرا روضہ الاطفال سمن آباد کے پرنسپل اور ٹیچر نے طالب علم پرتشد کیا اور ٹیچر نے فیضان کو پکڑ کر اچھالا جس سے اس کا سر پنکھے سے جا ٹکرایا، جس وجہ سے بچے کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے والدین کو بتانے کی بجائے بچے کو اسپتال منتقل کر دیا۔ والد عامر کی درخواست پراسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔

punjab

child torture