Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیریں مزاری کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب، آئی جی نے جُرمانہ ادا کر دیا

'ای سی ایل لسٹ میں نام ڈالنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے'
شائع 06 ستمبر 2023 12:07pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما کو 25 ہزار جرمانے کی ادائیگی کردی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ان مقدمات کو 10 سال ہوگئے ہیں ای سی ایل میں نام ڈالنے کی کیا وفاقی حکومت سے اجازت لی گئی؟ لسٹ میں نام ڈالنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

حکام نے بتایاکہ تفتیشی ایجنسی کے کہنے پر نام لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے.

جسٹس طارق محمود نے کہاکہ فہرست وزارت داخلہ تیار کرتی ہے وفاقی حکومت منظورہ دیتی ہے وفاقی حکومت اپنا اختیارکسی کودے ہی نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ رولز میں سے وفاقی حکومت کا لفظ ہے ڈی پاسپورٹ کا لفظ نہیں وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارت داخلہ نام ایف آئی اے کو بھیجا جاتا ہے۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں 2014 کا مقدمہ ہے پولیس نے تب کیوں گرفتارنہیں کیا یہ بھی بتائیں۔

عدالت نے شیریں مزاری کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبرتک ملتوی کردی۔

آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے حکم پر25 ہزار جرمانہ شیریں مزاری کو دے دیا۔

Islamabad High Court

shireen mazari