Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد قتل

نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے میاں بیوی اور سالیوں پر فائرنگ کی
شائع 06 ستمبر 2023 11:35am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب کے شہر جہلم میں فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لنگر پور میں پیش آیا، جبکہ قتل ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے میاں بیوی اور سالیوں پر فائرنگ کی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کا 2 مرلے مکان پر رشتہ داروں سے تنازعہ چل رہا ہے۔

punjab

firing incident