Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو ورزش سے پہلے کن باتوں کا لازمی خیال رکھنا چاہئیے

ورزش کے ساتھ جلد کی دیکھ بھال کا طریقہ کار برقرار رکھنا بھی بہت ضروری ہے
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 03:33pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اپنی جلد کی صحت کے بارے میں کافی فکرمند رہنے والی خواتین ہر ماہ ایک بار تو پارلر کا چکر ضرور لگاتی ہیں۔

خواتین چونکہ زیادہ حساس ہوتی ہیں، اس لیے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ظاہری حلیے کو لیکر اپنا ہر طرح سے خیال رکھیں۔

خوبصورت رہنے میں ایک بڑا ہاتھ بازاری مصنوعات کے علاوہ ورزش کا بھی ہے۔

مزید پڑھیں:

40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین یہ عادات لازمی اپنائیں

سبزی خور خواتین اور حضرات میں کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ دوسروں سے زیادہ

خواتین ٹینشن میں ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت پر کیسے قابو پائیں

ورزش خواتین کا جسم متناسب بنانے اور فاضل مادے گھٹانے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔

خواتین کو چاہئیے کہ وہ ورزش سے پہلے اور ورزش کے بعد جلد کی دیکھ بھال کے لیے ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں۔

ورزش سے پہلے جلد کی دیکھ بھال کیلئے اہم تجاویز

میک اپ ہٹانا

ورزش کے دوران میک اپ کرنا چہرے پر مہاسوں کے آنے کی بنیادی وجہ ہے۔ اس لیے ورزش سے پہلے میک اپ کو جلد سے ہٹانے پر زوردیا جاتا ہے۔

چہرے کی صفائی

ہلکے کلینزر کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ صفائی چہرے پر آنے والے مساموں کو روک سکتی ہیں۔

سن اسکرین

اگر آپ باہر ورزش کر رہے ہیں تو اپنی جلد کوسورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لیے کم از کم ایس پی ایف 30 کے ساتھ سن اسکرین لگائیں۔

اچھے سوتی کپڑے

جم میں پہنے جانے والے کپڑوں کا استعمال جلد کی مناسب دیکھ بھال میں مدد کرتا ہے اور پسینے کے دانے اور فنگل انفیکشن کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

ورزش سے پہلے ممنوعہ چیزیں

بھاری مصنوعات

بھاری کریموں یا تیل کے استعمال سے گریز کریں جو ورزش کے دوران آپ کی جلد کو گھٹن محسوس کروا سکتے ہیں۔

نئی مصنوعات

ورزش سے پہلے نئی جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کو آزمانے سے گریز کریں۔ جوآپ پہلے استعمال کرتے ییں اس پر ہی قائم رہیں کیونکہ اس سے جلن یا بریک آؤٹ نہیں ہوگا۔

ورزش کے بعد جلد کی دیکھ بھال

اپنے ہاتھوں کو دھوئیں

بیکٹیریا اور دیگر جراثیم وں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ورزش کرنے کے بعد اپنے ہاتھ دھونا ضروری ہے۔

شاورلیں

ورزش کے بعد نہا کر صاف کپڑے پہنیں، یہ جسم کی بدبو کو کم کرتا ہے اور انفیکشن کو روکتا ہے۔

موسچرائز

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی جلد ہائیڈریٹ رہے، اپنے چہرے اور گردن کواچھی طرح سے نمی دینا ضروری ہے۔

پانی پئیں

ورزش کے بعد کافی مقدار میں پانی پی کر اپنی جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ کریں۔ اگر آپ کی جلد سرخ ہے تو اپنی جلد کو آہستہ سے تھپتھپانے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈے گیلے کپڑے کا استعمال کریں۔

سن اسکرین

یہ آپ کی جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کو داغ سے پاک اور چمکدار رکھتا ہے۔

ورزش کے بعد ان عادتوں سے گریز

اپنے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔ یہ بیکٹیریا کو منتقل کرسکتا ہے اور بریک آؤٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

ورزش سے پہلے کی طرح، ورزش کے بعد بھی فوری طور پر بھاری میک اپ لگانے سے گریز کریں۔

Women

lifestyle

Beauty Tips

Exercise

skincare