Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ سُپر فور: پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستانی بولرز نے تباہی مچادی۔
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 09:25pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

ایشیا کپ 2023 کے سپُر فور مرحلے کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193 رنز بنائے، پاکستان نے 194 رنز کا ہدف 39.3 اوورز میں پورا کرلیا۔

سُپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔

اس دوران گراؤنڈ کی فلڈ لائٹس بھی بند ہوئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا، لیکن کچھ دیر بعد لائٹس فعال ہوگئیں اور میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔

لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیشی اوپنر مہدی حسن نسیم شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ کوئی رن نہ بنانے والے مہدی نے دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ تھمایا۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ 5ویں اوور کی چوتھی گیند پر گری، 16 رنز بنانے والے لٹن داس شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹے۔

اب کی بار حارث رؤف نے پہلے محمد نعیم اور پھر توحید کا شکار کیا، اوپننگ بیٹر محمد نعیم 25 گیندوں پر 20 جب کہ توحید صرف 2 رنز بنا کر واپس پویلیئن کی جانب لوٹ گئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بلے بازی ہی کرتے، پچ کنڈیشن سے آگاہ ہیں، لہٰذا ٹاس سے فرق نہیں پڑے گا۔

آج کے میچ کیلئے پاکستان نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ سُپر فور مرحلہ: بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بڑی تبدیلی

کیا بھارت شکست سے ڈرتا ہے؟ ایشیا کپ میچز کی پھرمنتقلی پرنجم سیٹھی کا سوال

باقی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

lahore

Pakistan Cricket Team

Gaddafi Stadium

Pakistan vs bangladesh

ASIA CUP 2023