آرمی چیف نے سیاسی جماعتوں کے مخلص نہ ہونے کی بات نہیں کی، عقیل کریم ڈھیڈی
ملک کے نامور تاجر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں کسی بھی سیاسی جماعت کےمخلص نہ ہونے پر کوئی بات نہیں کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں عقیل کریم ڈھیڈی نے تاجر برادری سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف نے کاروباری شخصیات سے کہا تھا کہ ساری سیاسی جماعتوں میں اچھے اور برے لوگ ہیں جب کہ جنرل عاصم نے اسمگلنگ کے خاتمے پر ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کو ہدایت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعریف کی اور ملاقات میں کراچی کے حالات بہتر کرنے کے حوالے سے بھی کہا تھا۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ چین ہمیں پہلے بھی یقین دہانی کرا چکا ہے کہ وہ پاکستان کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گا، چین پاکستان کی بہت مدد کرتا آرہا ہے۔
100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں 100 ارب ڈالر کی ہوئی تھی، اس موقع پر آرمی چیف نے چار لوگوں کے نام دیے جو 25، 25 ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
معروف تاجر نے کہا کہ گزشتہ برسوں سعودی ولی عہد و وزیراعظم یہ بات تھی کہ وہ ریفائنری کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے لیکن ریفائنری پالیسی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، البتہ اب نگران حکومت نے مذکورہ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات سے قبل ہمارے مورال ڈاؤن تھے لیکن ان سے گفتگو کے بعد ہمارے مورال بہت بلند ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب پاکستان میں کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، نگران وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اور تاجر زبیر موتی والا نے دعویٰ کیا تھا کہ تاجروں سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔
اسی بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عرفان شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف نے 8 سے 10 سیاستدانوں کے نام لے کر کہا کہ یہ موٹرسائیکلوں پر تھے اوراب بیرون ملک ہیں۔
Comments are closed on this story.