Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس پرویز الہی کے وکیل کی گاڑی بھی لے گئی

پولیس نے پرویز الہٰی کی گرفتاری میری گاڑی میں ڈالی، وکیل کا دعویٰ
شائع 06 ستمبر 2023 08:54am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سردار عبدالرزاق کا دعویٰ ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کی گرفتاری کے وقت ان کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی۔

وکیل کے مطابق پولیس نے پرویز الٰہی کی گرفتاری ان کی گاڑی میں ڈالی، جب پولیس لائن کے گیٹ پرپہنچے تو پرویزالہٰی اُن کی گاڑی میں تھے۔

پرویزالٰہی کے وکیل نے مزید کہا کہ پولیس مجھے باہر نکال کر گاڑی ساتھ ہی لے گئی۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روز 5 ستمبر کو پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سادہ لباس اہلکار پرویز الہیٰ کووکیل کی گاڑی س گھرجاتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi