Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشن ناکام، چاند پر بھیجا گیا خلا نورد راستہ بھول کر ’جہنم‘ پہنچ گیا

چاند کا صحیح راستہ پوچھنے کیلئے خلا نورد کو واپس زمین پر آنا پڑا۔
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 09:43am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو بظاہر احمقانہ معلوم ہوتی ہیں لیکن لوگوں کو محظوظ کرتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک نئی ویڈیو پاکستان کے مون مشن کے حوالے سے ہے جس میں ذاتی طور پر کچھ لوگ چاند پر جا رہے ہیں۔

پاکستان کے اس ”مون مشن“ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر آپ اپنا سر پکڑ لیں گے۔

مذکورہ ویڈیو میں تین افراد کو ایک مشن کنٹرول روم میں بیٹھے دکھایا گیا ہے، جو راکٹ کے ذریعے ایک شخص کو چاند پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوتا ہے اور راکٹ چاند کی جانب لانچ کردیا جاتا ہے۔

شلوار قمیض میں ملبوس نیلا کنسٹرکشن سیفٹی ہیلمٹ پہنا خلا نورد راکٹ کے اندر ہونے کے بجائے اس سے چمٹا ہوتا ہے۔

کنٹرول روم میں موجود تینوں اشخاص مشن کی نگرانی شروع کرتے ہیں۔

راکٹ خلا میں پہنچتا ہے تو خلا نورد کی گرفت سے آزاد ہوجاتا ہے، جس سے وہ گھبرا جاتا ہے۔

جس پر مشن کنٹرول میں بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک اسے تسلی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’کوئی مسئلہ نہیں، تم میں وہاں پہنچنے کی شکتی (طاقت) آگئی ہے۔ تم کر سکتے ہو۔‘

اس کے بعد خلانورد کہتا ہے، ’ہاں، میرے اندر طاقت آ رہی ہے۔‘

ایک شخص کہتا ہے کہ مشن ناکام ہوا تو نسیم کا کیا ہوگا؟ تو دوسرا کہتا ہے نہیں نہیں… میں نے اس میں ایسی ٹیکنالوجی لگائی ہے کہ وہ چاند تک ضرور پہنچے گا۔

اور خلا نورد لینڈنگ کرتا ہے، لیکن اسے وہاں اندھیرا نظر آتا ہے، جسے دیکھ کر وہ کہتا ہے یہاں تو سب کالا کالا ہے۔

تبھی ایک کہتا ہے کہ ہندوستان کے لوگوں کا خیال تھا کہ ہم چاند پر نہیں پہنچ پائیں گے لیکن ہم وہاں پہنچ کر دکھائیں گے۔

پھر ایک کہتا ہے کہ ارے تم نرکھ (جہنم) میں پہنچ گئے۔

خلا نورد پھر زمین پر واپس آتا ہے، چاند پر جانے کا صحیح راستہ پوچھتا ہے اور اس کے بعد واپس جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان کے اس ناکام ”مون مشن“ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

نمرہ شفیق نامی صارف نے لکھا، ’سب کچھ ایک طرف، لیکن گرافکس آن پوائنٹ تھے‘۔

ایک صارف نے چاند کی جگہ جہنم پہنچنے پر لکھا، ’لاہوریوں سے راستہ پوچھے گا تو یہی ہوگا نا‘۔

مزید پڑھیں: چاند کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

ایک صارف نے کہانی کے مکالموں کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ کچھ برس قبل فضا میں اڑنے کی ویڈیوز بنا کر ایک سوشل میڈیا صارف کافی مقبول ہو چکے ہیں۔

پاکستان

Viral Video

Moon Mission

Chandrayaan 3

Parody