Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میٹرک کے غیر تسلی بخش نتائج، سرکاری اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خوادہ خیل کا نتیجہ صفر فیصد رہا، دستاویزات
شائع 05 ستمبر 2023 06:51pm
فوٹو ــ فائل ،  پی ای این سی/حنیف اللہ
فوٹو ــ فائل ، پی ای این سی/حنیف اللہ

پشاور میں میٹرک کے غیر تسلی بخش نتائج لانیوالے سرکاری اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے اہم شہر پشاور میں لڑکیوں کے 91 سرکاری اسکولوں میں سے 17 کے میٹرک امتحانات کے نتائج 50 فیصد سے بھی کم رہے۔

دستاویزات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خوادہ خیل کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔

اچینی پایاں اسکول کا رزلٹ 8 فیصد اور وزیر باغ اسکول کا نتیجہ 26 فیصد رہا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور صفیہ امین نے میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر نوٹس لیتے ہوئے اسکولوں کی پرنسپلز سے جواب طلبی کا مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 50 فیصد سے کم نتائج دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ ایجوکیشن کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسٹوڈنٹس کے غیر تسلی بخش نتائج آنا، پرنسپل کے ساتھ نویں اور دسویں جماعت کے اساتذہ کی کارکردگی کا عکاس ہے۔

مراسلے میں اسکولز پرنسپلز کو تفصیلات 2 روز کے اندر جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

peshawar

تعلیم

Schools