Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کو مہنگے پیٹرول اور بجلی پر ردعمل کیلئے ’مناسب وقت‘ کا انتظار

صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کیا کہا؟
شائع 05 ستمبر 2023 06:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں جاری مہنگی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاج پر فوری ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔

لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پاکستان میں تاجروں نے مپنگی بجلی اور پیٹرول پر ہڑتال کی ہے، اس پر کچھ کہیں گے؟

جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ ’وقت آںے پر ضرور بتاؤں گا، مناسب وقت پر‘۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر کو کراچی میں تاجروں نے اور 2 ستمبر کو جماعت اسلامی نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

ہڑتال کے باعث بازار سنسان نظر آئے، جبکہ ملک کے کئی شہروں میں تاحال احتجاج جاری ہیں۔

london

Nawaz Sharif

electricity bill