Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی یونین کا اہلکار فلوڈ یرس گرفتار، رہائی کیلئے ایران نے شرط رکھ دی

ایک سویڈش ایرانی شہری احمد رضا جلالی بھی 8 سال سے ایران میں قید ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل سویڈن
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 12:17am

یورپی یونین نے ایران میں زیر حراست اپنے سویڈش اہلکار کی تصدیق کر دی اور ایران سے ایون جیل میں قید 33 سالہ جوہان فلوڈیرس کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سویڈن کا کہنا ہے کہ ایک اور سویڈش ایرانی شہری احمد رضا جلالی بھی ایران میں قید ہے۔

یورپی یونین کے مطالبے پر ایران نے انکار کرتے ہوئے سویڈن میں عمر قید کی سزا پانے والے اپنے شہری حماد نوری کے تبادلے میں جوہان فلوڈیرس کی رہائی کی پیشکش کر دی ہے۔

جوہان فلوڈیرس پچھلے 17 ماہ سے زائد عرصے سے ایران میں قید ہیں، جنہیں سویڈش ایمبیسی کے باہر سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سویڈش حکام کا کہنا ہے کہ جوہان فلوڈیرس پر لگایا جانے والا الزام سیاسی ہے۔

مزید پڑھیں

ایران میں دو خواتین صحافیوں کو ’سازش کرنے‘ پر جیل

ایلون مسلک نے صیہونیوں کی حامی تنظیم کیخلاف مقدمے کا اعلان کردیا

بھارتی فوجی افسر نے پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اپنی فوج کو اربوں کا چُونا لگا دیا

دوسری طرف ایرانی شہری حامد نوری جو سویڈن میں قید ہیں ان پر قتل اور دیگر سنگین الزامات ہیں اور کورٹ نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہوئی ہے۔

یورپی یونین اور سویڈن کے اعلیٰ حکام ایران سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ جوہان فلوڈیرس کو رہائی مل سکے۔

فلوڈیرس کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے کرب میں مبتلا ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلوڈیرس کی رہائی جلد سے جلد ممکن ہو اور وہ گھر پہنچیں۔

احمد رضا جلالی بھی ایران میں قید ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل سویڈن

ایمنسٹی انٹرنیشنل سویڈن کی جانب سے ایک بیان دیا گیا ہے جس کے مطابق سویڈش ایرانی شہری احمد رضا جلالی بھی پچھلے آٹھ سال سے ایران میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

. سویڈش ایرانی شہری احمد رضا جلالی
. سویڈش ایرانی شہری احمد رضا جلالی

انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال 6 مئی 2023 کو ایک اور سویڈش ایرانی شہری حبیب چاب (اسعود) کو ایران میں پھانسی دی گئی تھی اور اس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احمد رضا جلالی کو بھی کسی بھی وقت ایران میں پھانسی دی جا سکتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل سویڈن نے مزید کہا کہ سویڈش ایرانی شہری احمد رضا جلالی کو زمین پر بدعنوانی کے جرم میں قید اور پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

تنظیم نے سویڈش اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احمد رضا جلالی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

European Union

Iran

Johan Floderus

Hamid Nouri