Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

عمران اور بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

القادر ٹرسٹ کس مقصد کیلئے قائم کیا گیا؟ درخواست میں وضاحت
شائع 05 ستمبر 2023 05:42pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کابینہ ڈویژن، ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیبر ڈیپارٹمنٹ، چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں بتایا گیا القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ اسلام آباد میں چیریٹی قانون کے تحت رجسٹرڈ ہے اور ڈائریکٹر انڈسٹریز اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں: ’یورپی اور دیگر ممالک عمران کی رہائی کیلئے سرگرم، جلد بریکنگ نیوز آئے گی‘

درخواست میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے القادر ٹرسٹ قائم کیا، القادر یونیورسٹی جی سی یو لاہور سے الحاق شدہ ادارہ ہے، جس کا مقصد القادر یونیورسٹی کا قیام ہے جس میں دینی و سائنسی تعلیم دی جائے گی، اس کے تحت ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جانا ہے۔

درخواست کے مطابق القادر ٹرسٹ کا مقصد رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔

imran khan

bushra bibi

AL QADIR TRUST