Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیجنڈ ادکار امیتابھ کو ورلڈ کپ کرکٹ میچز دیکھنے کے لئے گولڈن ٹکٹ دے دیا گیا

بھارت ورلڈکپ 2023 کی میزبانی کرے گا
شائع 05 ستمبر 2023 03:27pm
تصویر: ٹوئٹر/بی سی سی آئی
تصویر: ٹوئٹر/بی سی سی آئی

بالی ووڈ کی لیجنڈری شخصیت امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ گیمز دیکھنے کیلئے گولڈن ٹکٹ دے دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بالی ووڈ سپر اسٹار کوکرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا گولڈن ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان آج اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کیا ہے۔

5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ورلڈ کپ گیمز دیکھنے کے لیے خاصا پُر جوش ہیں۔

مزید پڑھیں:

فلم ’’گھومر‘‘ کا ٹریلر جاری، امیتابھ بچن بھی شامل

کنگ خان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 17 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر آنے کو تیار

محمود کی دم والی پھونک نے امیتابھ بچن کو ناچنا سکھا دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ شاہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سے ملاقات کی اور انہیں بطورِ مہمان خصوصی میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

امیتابھ بچن کو جے شاہ سے ورلڈ کپ گیمز کا گولڈن ٹکٹ ملا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

6 اکتوبر کو قومی ٹیم ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے مدِمقابل آئے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Amitabh Bachan

lifestyle

world cup 2023

golden ticket