Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سوات میں خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، بیٹا ماں کی لاش پر روتا رہا

خاتون نے خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 07:39pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

سوات کے علاقے مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون نے خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اگر مرد اپنی عورت کےساتھ ظلم کرتا ہے تو وہ مجرم ہے۔

سوات پولیس کے مطابق سوات بنڑ سے تعلق رکھنے خاوند اختر علی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوگرفتار کرلیا، دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا تھا کہ آج شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا۔

خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد ساتھ موجود معصوم بچہ اپنی ماں کی لاش کے پاس بیٹھ کر روتا رہا۔

’خاتون کو خلع لینے کا حق مکمل حاصل ہے‘

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اگر مرد اپنی عورت کےساتھ ظلم کرتا ہے تو وہ مجرم ہے، اگر مرد ظلم کرے تو خاتون کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کہا جاتا ہے کہ گھر سے رخصت کردیا تو اب لاش آنی چاہیے یہ بات درست نہیں۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ خاتون کو خلع لینے کا حق مکمل حاصل ہے، عورت مجبور نہیں ہے وہ خلع لے سکتی ہے۔

firing incident

Swat